منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی اے کی جانب سے سیلمان شہباز بے گناہ قرار

اسلام آباد (پی پی آئی)منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نیوزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کو بے گناہ قرار دے دیا۔پی پی آئی کے مطابق اسپیشل کورٹ سینٹرل میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔ جس میں سلیمان شہباز عبوری ضمانت مکمل ہونے پر پیش ہوئے۔ایف آئی اے نے دوران سماعت سلیمان شہباز کی حد تک چالان عدالت میں پیش کردیا جس میں ایف آئی اے کی جانب سے سلیمان شہباز کو کلین چٹ دے دی گئی۔ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں دیے گئے بیان میں کہا گیا کہ سلیمان شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ اور کسی قسم کے کک بیکس کے ثبوت بھی نہیں ملے۔ایف آئی ایکی جانب سے بے گناہ قرار دیے جانے کے بعد سلیمان شہباز نے اسپیشل کورٹ سینٹرل سے اپنی ضمانت کی درخواست واپس لے لی۔

Next Post

حضرت ابوبکر صدیق کے یوم وصال کی مناسبت سے محفل نعت منعقد

Sat Jan 21 , 2023
کراچی(پی پی آئی) حضرت ابوبکر صدیق کے یوم وصال کی مناسبت سے محفل نعت لانڈھی البرق فٹبال گراؤنڈ,ایریا 37/A نزد بلال جامع مسجد لانڈھی نمبر ساڑھے تین میں منعقدن ہوئی جس میں ملک بھرکے مشہور و معروف ثناء خوانوں نے ہدیہ عقیدت پیش کیا۔پی پی آئی کے مطابق اس محفل میں الحاج پیر مرشد ثانی سرکار نقشبندی نے ایمان افروز […]