لاس اینجلس: امریکی باسکٹ بال میں لاس اینجلس کلیپرز نے گولڈن اسٹیٹ وارئیر کو شکست دے کردوسرے مرحلے میں جگہ پکی کر لی۔اسٹیٹ وارئیرز نے لاس اینجلس کے خلاف شروع میں32-22 کی برتری حاصل کرلی، دوسرے کوارٹر میں کلیپرز 34-32کے فرق سے گیم میں واپس آگئے، تیسرے کوارٹر میں کلیپرز نے32-20سے برتری حاصل کرلی تاہم چوتھے اور آخری کوارٹر میںدونوں ٹیموں نے خوبصورت کھیل کا مظاہر ہ کیا لیکن لاس اینجلس کی ٹیم نے سنسنی خیزمقابلے کے بعد39-37سے جیت سمیٹی اور ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے این بی پی کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا۔
Next Post
میرپورخاص میں روزانہ درجنوں قتل و ڈکیٹی کی وارداتیں ہوتی ہیں: رہنما فنگشنل لیگ
Tue May 6 , 2014
میرپورخاص: پاکستان مسلم لیگ فنگشنل کے ضلعی صدر وصوبائی نائب صدر مبارک مہر کا کہنا ہے کہ میرپورخاص میں روزانہ ڈکیتی و قتل کی درجنوں واردات ہورہی ہیں ، شہر کھنڈرات میں تبدیل اور گندے پانی کے جوہڑکا منظر پیش کررہا ہے۔ برداری کی جانب سے مبارک مہر کو راجستھانی پگڑی پہنانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا […]
