میرپورخاص میں روزانہ درجنوں قتل و ڈکیٹی کی وارداتیں ہوتی ہیں: رہنما فنگشنل لیگ

میرپورخاص: پاکستان مسلم لیگ فنگشنل کے ضلعی صدر وصوبائی نائب صدر مبارک مہر کا کہنا ہے کہ میرپورخاص میں روزانہ ڈکیتی و قتل کی درجنوں واردات ہورہی ہیں ، شہر کھنڈرات میں تبدیل اور گندے پانی کے جوہڑکا منظر پیش کررہا ہے۔ برداری کی جانب سے مبارک مہر کو راجستھانی پگڑی پہنانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ فنگشنل نے ہمیشہ ملک کی سالمیت اور ترقی کےلئے کام کیا، اور کرتے رہےںگے، انھوں نے کہا کہ موجودہ اتحادی اور حکومتی نمائندوںنے اس شہر کو خود تباہ کیا اور اب اس پر مال کمانے کے ساتھ ساتھ سیاست بھی کررہے ہیں ،اب شہریوں کو ایسے لوگوں سے چھٹکارا حاصل کرکے پیر صاحب پگار ا کا ساتھ دےناہوگا۔اس موقع پر معززین شہر نے پیر صاحب پگار ا سے اپیل کی ہے کہ مبارک مہر ایک باصلاحیت نوجوان ہے اس کو وفاق میں مشیر بنایا جائے۔

Next Post

ڈاکٹر ایم اے شاہ کرکٹ کوچنگ کیمپ کا آغاز یکم جون سے ہوگا

Tue May 6 , 2014
کراچی: ڈاکٹر محمد علی شاہ فری کرکٹ کوچنگ کیمپ کا آغاز یکم جون سے اصغر علی شاہ اسٹیڈیم میں ہوگا۔کیمپ میں 8سے 16سال کے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔کیمپ کا انعقادا صغر علی شاہ میموریل اسپورٹس فاﺅنڈیشن کے تحت کیا جا رہا ہے۔اصغر علی شاہ فاﺅنڈیشن کے سربراہ جنید علی شاہ نے آرگنائزنگ کمیٹی قائم کردی ہے۔سابق انٹرنیشنل کرکٹر جاوید […]