پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پیر امین الحسنات نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

سرگودھا (پی پی آئی) مسلم لیگ (ن) کے پیر محمد امین الحسنات نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ پیر امین الحسنات نے کہا کہ میرے پاس محترم لوگ تشریف لائے ہیں، میرا جس بھی پارٹی سے تعلق رہا اچھا وقت گزرا ہے، اسد عمر کے ساتھ 5 سال اسمبلی میں گزارے ہیں، جب بھی انہوں نے گفتگو کی تو دلائل کے ساتھ کی، ہم اپنا دل آپ کے راستے میں بچھاتے ہیں، وقت گزرتا ہے تو اسباب پیدا ہوتے رہتے ہیں، اپنے دائیں بائیں بیٹھے تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں۔پی پی آئی کے مطابق اس موقع پرفواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سرگودھا سے عملی طور پر ختم ہو گئی تھی آج رہی سہی کسر بھی پوری ہو گئی، یقین سے کہہ سکتا ہوں عمران خان کی رگ رگ میں عشق رسولﷺ کا فلسفہ ہے، جس طرح عمران خان نے دین کیلئے خدمات سرانجام دیں سب کے سامنے ہیں۔شاہ محمودقریشی نے کہا کہ میں پیر حسنات شاہ کو خوش آمدید کہنے آیا ہوں، پیر امین الحسنات کی پارٹی میں شمولیت سے تحریک انصاف کو تقویت ملے گی، فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پیر امین الحسنات اور ان کی تمام فیملی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔