پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پہلے دن ہی فیصلہ کرلیاگیا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کو نہیں چلنے دینا،مصطفیٰ نواز کھوکھر

کوئٹہ (پی پی آئی)سینیٹ کے سابق رکن مصطفیٰ نواز کھوکھر نیکہا ہے کہ ہم نے 75سال میں کوئی سبق نہیں سیکھا،پہلے دن ہی فیصلہ کرلیاگیا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کو نہیں چلنے دینا۔پی پی آئی کے مطابق کوئٹہ میں ری امیجنگ پاکستان کے عنوان سے منعقد ہونیوالے قومی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان اورآئین بنانے والوں کے ساتھ کیا سلوک کیا،بانی پاکستان کی بہن کو بھی غدار قرار دیاگیا،پاکستانیوں کو پاکستان سے دورکرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا گیا،لاپتہ افراد کے اہل خانہ اسلام آباد میں احتجاج کرتے رہے لیکن ہمارے پاس ان کے سوالوں کے جواب نہیں۔مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ آئین میں آرٹیکل 8سے 28تک انسانی حقوق کی ضمانت دی گئی اور اس پر عملدرآمد کی ذمہ داری عدلیہ کو دی گئی ہے لیکن بدقسمتی سے اس معاملے پر عدلیہ بھی خاموش ہے۔ پاکستان میں لسانی اور علاقائی تقسیم زیادہ ہے اگر یہاں سری لنکا جیسے حالات پیدا ہوگئے توسنبھلنا مشکل ہوجائے گا۔