دفاعی چیمپیئن ایچ آئی عثمانیہ گورنمنٹ کالج 5ویں سندھ کالج گیمز میں فتح یاب

گول کیپر کی شاندار کارکردگی، فائنل2-1 سے جیت لیا،مسلسل دوسرے سال ٹرافی اپنے نام
کراچی(پی پی آئئی)کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ کی زیر نگرانی سندھ کے تمام ریجنز میں شیڈول پانچویں سندھ کالج گیمز 2023 کے سلسلے میں کراچی ریجن میں دفاعی چیمپئن ایچ آئی عثمانیہ گورنمنٹ گرلز کالج ناظم آباد نے 5ویں سندھ کالج گیمز 2023 کے سلسلے میں انٹر کالجیٹ ہاکی ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔کے ایچ اے گراؤنڈ کراچی میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں درج ذیل کالجز نے حصہ لیا۔ایچ آئی عثمانیہ گورنمنٹ گرلز کالج ناظم آباد،گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج سعود آباد،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بلاک ایم،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بلاک کے،گورنمنٹ گرلز کالج شاہراہِ لیاقت،گورنمنٹ ڈگری سائنس اینڈ کامرس کالج برائے خواتین بلاک _16 ایف بی ایریا،اپوا گورنمنٹ کالج برائے خواتین کریم آباد،شہید فلائنگ آفیسر مریم مختار گورنمنٹ گرلز کالج لیاقت آباد، اور بی اے ایم ایم،پی ای سی ایچ ایس کالج برائے خواتین۔ فائنل میچ پرانے حریفوں پچھلے سال کی چیمپئن ایچ ائی عثمانیہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ناظم آباد اور گزشتہ سال کی رنرز اپ گورنمنٹ ڈگری کالج گرلز بلاک ایم کے درمیان ایک سنسنی خیز مقابلہ تھا۔ مقررہ وقت پر دونوں ٹیموں کے مابین میچ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا جس کے بعد فیلڈ جیوری نے شوٹ آؤٹ کے لئے جانے کا فیصلہ کیا۔ ایچ ائی عثمانیہ گورنمنٹ گرلز کالج ناظم آباد کے گول کیپر کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے فائنل شوٹ آؤٹ پر عثمانیہ کالج نے 2-1 سے جیت لیا اور مسلسل دوسرے سال یہ ٹرافی اپنے نام کر لی۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی اولمپیئن حنیف خان نے ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ قاسم راجپر اور ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ راشد احمد کھوسو کے ہمراہ ونر اور رنرز اپ ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ پانچویں سندھ کالج گیمز 2023 کراچی ریجن ہاکی ایونٹ کے سلسلے میں بی اے ایم ایم،پی ایک سی ایچ ایس کالج برائے خواتین، اپوا گورنمنٹ کالج برائے خواتین کریم آباد، گورنمنٹ ڈگری سائنس اینڈ کامرس کالج برائے خواتین بلاک 16 ایف بی ایریا،شہید فلائنگ آفیسر مریم مختار گورنمنٹ گرلز کالج لیاقت آباد ایونٹ کے میزبان تھے۔

Next Post

مقبوضہ کشمیرہائی کورٹ بار کے جنرل سیکریٹری محمد اشرف بٹ کو صدمہ

Tue Jan 24 , 2023
سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیرہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد اشرف بٹ کے جوان سال بیٹے ایڈووکیٹ باسط اشرف بٹ انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ منگل کو راول پو رہ سرینگر میں ادا کی گئی،۔مرحوم کی عمر 25سال تھی، انہیں آبائی قبرستان چھتہ بل سرینگر میں سپرد خاک کیا گیا۔ باسط اشرف کی […]