عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیرہائی کورٹ بار کے جنرل سیکریٹری محمد اشرف بٹ کو صدمہ

سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیرہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد اشرف بٹ کے جوان سال بیٹے ایڈووکیٹ باسط اشرف بٹ انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ منگل کو راول پو رہ سرینگر میں ادا کی گئی،۔مرحوم کی عمر 25سال تھی، انہیں آبائی قبرستان چھتہ بل سرینگر میں سپرد خاک کیا گیا۔ باسط اشرف کی نماز جنازہ میں بارایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے علاوہ مختلف سیاسی،سماجی اور مذہبی رہنماؤں سمیت وکلاکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بارایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور سینئر وکلا بشمول نذیر احمد رونگا، بشیر احمد صدیقی، محمد شفیع ریشی، غلام نبی شاہین، محمد عبداللہ پنڈت اورمفتی معراج الدین کے علاوہ جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنماؤں محمد یاسین بٹ اور مشتاق اجمل نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر بار ا یسوسی ایشن سے وابستہ عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ادھرجموں وکشمیر بار ایسوسی ایشن کے ارکان، کشمیرمیڈیاسروس کے سٹاف اورکل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنماؤں نے بار کے سیکریٹری جنرل اشرف بٹ سے ان کے بیٹے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔