اسلام آباد میں ایک پلاٹ 8 ارب 54 کروڑ روپے میں نیلام

اسلام آباد (پی پی آئی)بلیو ایریا میں واقع 6000 مربع گز کا پلاٹ وفاقی دارالحکومت کی اب تک کی تاریخ کا مہنگا ترین قطعہ اراضی بن گیا۔کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام وفاقی دارالحکومت کے رہائشی اور کمرشل پلاٹوں کی نیلامی جناح کنونشن سینٹر جاری ہے۔پی پی آئی کے مطابق نیلامی کے دوران بلیو ایریا میں تقریباً 6000 مربع گز کا پلاٹ 8 ارب 54 کروڑ روپے میں نیلام کیا گیا۔اس طرح نیلامی کے نتیجے میں بیچا گیا یہ پلاٹ وفاقی دارالحکومت کی اب تک کی تاریخ کا مہنگا ترین قطعہ اراضی ہے۔واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں واقع رہائشی اور کمرشل پلاٹوں کی یہ نیلامی 26 جنوری تک جناح کنونشن سینٹر میں جاری رہے گی.

Next Post

شہر قائدمیں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کرنے کی ہدایت

Tue Jan 24 , 2023
داخلی اور خارجی راستوں پر نگرانی، پیٹرولنگ بڑھانے کی تجویز کراچی (پی پی آئی)شہر قائدمیں کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف سخت آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر شہر قائدمیں غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی نیز انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے نیز شہرکے داخلی […]