ہوپ مین کپ :پولینڈ نے آسٹریلیا کو ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی

پرتھ: پولینڈ کی ٹیم نے میزبان آسٹریلیا کو دو ایک سے ہرا کر ہوپ مین کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے راونڈ روبن میں دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ میزبان ٹیم کے برنارڈ ٹومک نے پولش حریف پین فل کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر ایک صفر کی برتری حاصل کی لیکن ویمن سنگلز میچ میں پولینڈ کی رڈوانسکا نے آسٹریلوی کھلاڑی سمانتھا سٹوسر کو سخت مقابلے کے بعد مات دے کر حساب برابر کیا۔ ایونٹ کے مکسڈ ڈبلز میچ میں بھی پولینڈ کی ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھائی اور میزبان ٹیم کو آوٹ کلاس کر کے دو ایک کی برتری سمیٹ کر فائنل میں جگہ پکی کی۔

Next Post

انگلی میں فریکچر کے باعث عدنان اکمل سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

Fri Jan 3 , 2014
ابوظہبی: پاکستانی کرکٹ ٹیم فٹنس مسائل کا شکار ہو گئی۔ فاسٹ بولر عمر گل کے بعد عدنان اکمل بھی سیریز سے باہر ہو گئے۔ذرائع کے مطابق وکٹ کیپر بیٹسمین عدنان اکمل کی انگلی زخمی ہونے کے باعث سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عدنان اکمل کو متحدہ عرب امارات سے وطن […]