انگلی میں فریکچر کے باعث عدنان اکمل سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

ابوظہبی: پاکستانی کرکٹ ٹیم فٹنس مسائل کا شکار ہو گئی۔ فاسٹ بولر عمر گل کے بعد عدنان اکمل بھی سیریز سے باہر ہو گئے۔ذرائع کے مطابق وکٹ کیپر بیٹسمین عدنان اکمل کی انگلی زخمی ہونے کے باعث سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عدنان اکمل کو متحدہ عرب امارات سے وطن واپس بھیج دیا جائے گااور ان کی جگہ وکٹ کیپر کے فرائض یونس خان سرانجام دیں گے۔ اس سے پہلے عمر گل بھی فٹنس مسائل کی وجہ سے سیریز سے باہر ہو چکے ہیں۔ فاسٹ بولر گھٹنے کی انجری کے باعث نو ماہ تک کرکٹ سے دور رہے تھے لیکن انہیں سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے کا موقع دیا گیا تھا۔

Next Post

یوراج سنگھ کینسر سے آگاہی کا پروگرام شروع کریں گے

Sat Jan 4 , 2014
ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی یوراج سنگھ اپنی ذاتی تنظیم یووی کین کے تحت ملک بھر کے 26شہروں اور قصبوں میں واقع دوہزار سے زائد اسکولوں میں کینسر سے متعلق آگاہی پروگرام شروع کریں گے ۔مہم کا آغاز نئی دہلی ،ممبئی اور چنڈی گڑی سے ہوسکتا ہے ۔ یوراج سنگھ کے مطابق ہرسال تقریباً 12ملین افراد کینسر […]