گجرات(پی پی آئی) سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ امت مسلمہ کے جذبات کو شدید مجروح کیا گیا ہے۔ امن عالم کو نقصان پہنچانے کی گہری سازش کی گئی ہے۔ جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ایسے واقعات عالم اسلام کیلئے ناقابل قبول ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پیر عثمان افضل قادری نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک اور او آئی سی کی طرف سے واقعہ کی مذمت کی گئی ہے لیکن اسکے ساتھ ساتھ عالم اسلام کو ایسی جاندار کوشش کرناہوگی کہ عالمی سطح پر تحفظ کتب سماویہ اور تحفظ ناموس رسالتﷺ کے لئے مؤثر قانون سازی ہوجائے۔
Next Post
محسن نقوی نے آمد و رفت کے دوران ٹریفک بند نہ کرنے کی ہدایت دیدی
Tue Jan 24 , 2023
سرکاری گاڑیاں واپس، اپنی گاڑی اور پیٹرول استعمال کروں گا،نگران وزیراعلیٰ پنجاب لاہور(پی پی آئی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے سی ایم آفس کی جانب سے بھجوائی گئی گاڑیاں بھی واپس کردی ہیں، انکا کہنا ہے کہ وہ اس عہدے پر تعیناتی کے دوران اپنی ذاتی گاڑی اور پٹرول استعمال کریں گے۔پی پی آئی کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے […]