خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ستایس ڈیپارٹمنٹس کو کرکٹ ٹیمز بنانے کیلئے پی سی بی کاخط

لاہور(پی پی آئی)پی سی بی نے 27 ڈیپاٹمنٹس کو کرکٹ ٹیمز بنانے کیلئے خط لکھ دیاہے۔پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پی سی بی کے آئین 2014 کے مطابق ڈیپارٹمنٹس کو خط لکھے ہیں جس میں پی سی بی کے پیٹرن ان چیف وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر ڈیپاٹمنٹس کو ٹیمز بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق پی سی بی نے محکموں کو آنے والے سیزن میں ان کی جلد سے جلد شرکت کی تصدیق کرنے کی درخواست کردی اور کہا ہے کہ وہ جلد از جلد جواب دیں تاکہ سیزن کا کیلنڈر تیار کرنے میں مدد مل سکے۔جن ڈیپارٹمنٹس کو خط لکھا گیا ہے اْن میں غنی گلاس، انکم ٹیکس، کے الیکٹرک، کراچی پورٹ ٹرسٹ، خان ریسرچ لیبارٹری، نیشنل بینک آف پاکستان شامل ہیں۔آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، عمر ایسوسی ایٹس، پاکستان ایئر فورس، پاکستان آرمی، پاکستان نیوی کو بھی خط لکھا گیا ہے۔پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز، پورٹ قاسم اتھارٹی، پاکستان ٹیلی ویڑن کارپوریشن کو بھی ٹیمیں بنانے کے لیے خط لکھا گیا ہے۔سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ، سوئی سدرن گیس کمپنی، واپڈا اور زیڈ ٹی بی ایل کو بھی ٹیمیں بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔