برازیل میں فٹ بال کے عظیم کھلاڑیوں کے اسٹیکرز البم جاری

ریو ڈی جنیرو: برازیل میں اورلڈ کپ فٹ بال 2014کو یاد گار بنانے کے لیے ماضی اورحال کے عظیم کھلاڑیوں کی تصاویر اسٹیکر البم کی شکل میں جاری کر دی گئی ۔برازیل کے شہر ساو پالو میں فٹ بال عالمی کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں سپر اسٹارز سے سجے اسٹیکر البم کی رونمائی کی گئی۔ منتظمین کو امید ہے کہ البم فٹ بال ورلڈ کپ فینز میں مقبولیت حاصل کرے گا۔ برازیل میں جہاں فٹ بال ورلڈ کی تیاریاںسست روی کا شکار ہیں وہیں مداحوں کی دلچسپی کے پیش نظر ورلڈ کپ کو یاد گار بنانے کے لیے اسٹیکر البم کا اجرا کیا گیاہے ۔البم میں برازیل کی قومی ٹیم کے علاوہ ماضی کے لیجنڈ فٹ بالر پیلے اور سپر اسٹار لائنل میسی سمیت دنیا بھر کے مشہور فٹ بالروں اور ٹیموں کے اسٹیکرزبھی شامل کئے گئے ہیں،اس اسٹیکر البم میں برازیل کے مشہور فٹ بال اسٹیڈیم کو بھی شامل کیا گیاہے۔

Next Post

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی : بھارت کے آل راﺅنڈر یوراج سنگھ ٹخنے کی انجری کا شکار

Wed Apr 2 , 2014
بارباڈوس: بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر یوراج سنگھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل سے قبل ٹخنے کی انجری کا شکار ہو گئے۔ یووراج سنگھ انجری کے باعث پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لے سکے،انڈین کرکٹ ٹیم کے منیجرڈاکٹر آر این بابا نے تصدیق کی ہے کہ یووراج سنگھ کے بائیں ٹخنے پر معمولی زخم ہے لیکن پریکٹس میں […]