اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فواد چوہدری کو لاہور میں ان کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا

امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے: فرخ حبیب
لاہور (پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو پنجاب پولیس نے لاہور میں ان کے گھر سے گرفتار کر لیا۔پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں فواد چوہدری کی گرفتاری کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ’فواد چوہدری کو پولیس نے ان کے گھر سے گرفتار کرلیا ہے، امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے‘۔فرخ حبیب نے اپنے ایک اور پیغام میں چند گاڑیوں کی فوٹیج بھی شیئر کی اور دعویٰ کیا کہ پولیس کی یہ گاڑیاں فواد چودھری کو گرفتار کر کے لے جا رہی ہیں۔ایک اور ٹوئٹ میں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو آئینہ دکھایا تو برا مان گئے، الیکشن کمیشن جانبداری کرے اور زرداری کو بچہ نگران وزیراعلی لگائے اور جب ہم تنقید کرے تو آیف آئی آ ر اور گرفتاریاں شروع کردے اس کا حساب تو دینا پڑے گا؟؟۔