اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب میں 9 سے 13 اپریل،خیبر پختونخوا میں 15 سے17 اپریل کے درمیان پولنگ کی تاریخ مقرر کی جائے: الیکشن کمیشن

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پنجاب اور کے پی اسمبلی کے الیکشن کی تاریخ کے لیے الیکشن کمیشن نے دونوں صوبائی گورنرز کو خطوط ارسال کر دیے۔
الیکشن کمیشن کے مراسلے کے مطابق گورنر پنجاب 9 سے 13 اپریل کے درمیان پولنگ تارِیخ مقرر کریں جبکہ گورنر خیبرپختونخوا کو 15 سے 17 اپریل کے درمیان پولنگ کی تاریخ مقرر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سیکریٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے ارسال مراسلوں میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی 14 جنوری کو اورخیبر پختونخوا اسمبلی 18 جنوری کو تحلیل ہوئی۔سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کے مطابق گورنر اسمبلی تحلیل ہونے کے 90 دن کے اندر الیکشن کے انعقاد کی تاریخ دینے کا پابند ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 90 روز 14 جنوری سے شروع ہوتے ہیں اس لیے پنجاب اسمبلی کے لئے 13 اپریل کے بعد پولنگ کی تاریخ نہیں رکھی جا سکتی۔مراسلے کے مطابق خیبر پختو نخوا اسمبلی کے 90 روز 18 جنوری سے شروع ہوتے ہیں، لہذا وہاں 17 اپریل کے بعد پولنگ کی تاریخ نہیں رکھی جا سکتی۔خط کے مطابق الیکشن کیشن کو انتخابی عمل مکمل کرنے کے لئے 54 دن درکارہوتے ہیں۔مراسلے میں مزید لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن گورنر پنجاب کو تجویز کرتا ہیکہ 9 سے 13 اپریل کر درمیان پولنگ تاریخ مقرر کی جائے، جبکہ گورنر خیبر پختونخوا کو تجویز کیا گیا ہے کہ 15 سے17 اپریل کے درمیان کے صوبے میں پولنگ کی تاریخ مقرر کی جائے۔