اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

یورپی یونین کشمیر کیلئے اپنا خصوصی نمائندہ مقرر کرے: صدر آزادکشمیر

برسلز(پی پی آئی) آزاد جموں و کشمیرکے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یورپی یونین پر زوردیاہے کہ وہ کشمیر کے لیے اپنا خصوصی نمائندہ مقرر کرے تاکہ اس دیرینہ مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کرنے میں مدد ملے۔کشمیرمیڈیا کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یہ بات برسلز میں ایک عشائیے میں یورپی پارلیمنٹ، بیلجیم کی سینیٹ اور پارلیمنٹ کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے انسانی حقوق کے دفاع اور عالمی تنازعات کے حل کے لیے یورپی ممالک کے نمایاں کردار کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر کمیٹی کو بحال کرنے کی اشد ضرورت ہے۔آزاد جموں و کشمیر کے صدر نے امید ظاہر کی کہ یورپی یونین مسئلہ کشمیر کے حل اور جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کے قیام میں اپنا اہم کردار ادا کرے گی۔بی بی سی کی دستاویزی فلم پر بھارتی حکومت کی پابندی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آ گیا ہے۔