اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان، بھارت 2019 میں جوہری جنگ کے قریب تھے: مائیک پومپیو

واشنگٹن(پی پی آ ئی)سابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے اپنی نئی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ دنیا نہیں جانتی کہ پاکستان اور بھارت 2019 میں جوہری جنگ کے قریب آگئے تھے۔مائیک پومپیو نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا کہ امریکی مداخلت نے پاک بھارت کشیدگی ختم کی تھی۔سابق امریکی وزیرخارجہ نے اپنی نئی کتاب ’نیوَر گِو این اینچ‘ میں لکھا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 41 بھارتی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد بھارت نے فضائی حملے کیے، جواباً پاکستان نے بھارت کا جنگی جہاز مار گرایا اور پائلٹ کو پکڑا تھا۔مزید لکھا کہ ویتنام کے دورے کے دوران حالات کی سنگینی کا اندازہ ہوا اور ایک سینئر بھارتی اہلکار کی فوری فون کال پر میں نیند سے جاگا۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی اہلکار کا خیال تھا کہ پاکستان نے جوہری حملے کی تیاری شروع کی ہے، اس لیے بھارت پیش قدمی پر غور کررہا ہے۔مائیک پومپیو کے مطابق انہوں نے بھارتی اہلکار کو کہا کہ آپ کچھ نہ کریں، ہمیں چیزوں کو سلجھانے کے لیے وقت دیں، امریکی سفارتکاروں نے پاکستان اور بھارت دونوں کو قائل کیا کہ جوہری جنگ کی طرف نہ جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ اْس رات ایک ہولناک نتیجے سے بچنے کے لیے جو امریکا نے کیا وہ کوئی نہیں کرسکتا تھا۔