اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پرویز الٰہی کے قریبی رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ درج

لاہور(پی پی آ ئی)سوشل میڈیا پر ایم پی اے اور ایم این اے کے مبینہ اغوا کی سازش کے الزام میں سابق وزیراعلی پنجاب پرویزالٰہی کے قریبی رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پرویز الہیٰ کے رشتہ دار وجاہت الہی اور موسی الٰہی کے خلاف مقدمہ غالب مارکیٹ لاہور میں درج کیا گیا ہے، اور مقدمے میں دہشت گردی اور ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعات شامل ہیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ مدعی مقدمہ نے ایف آئی آر میں بیان دیا کہ دونوں ملزمان ے ٹویٹر پر وائرل آڈیو میں خواتین ایم پی اے کوغائب کرنے کی گفتگوکی گئی، اور آڈیو کے بعد موسی الٰہی کوٹلہ عرب علی خان میں مسلح ہوکر لوگوں کو ڈراتا رہا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق دونوں ملزمان نے سوچی سمجھی سازش کے تحت اراکین اسمبلی کو غائب کرنے کا منصوبہ بنایا۔