پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان اسلام آباد نہیں آتا چاہتے کہ یہاں ٹھنڈ پڑ رہی ہے: چیف جسٹس عامر فاروق

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کیخلاف پٹیشن واپس لینے کی درخواست پر عدالت نے فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کیخلاف پٹیشن واپس لینے کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی۔چیف جسٹس نے عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر سے استفسار کیا کہ لاہور ہائی کورٹ میں معاملہ زیر التوا ہونے پر آپ یہاں سے واپس لینا چاہتے ہیں، اسلام آباد نہیں آتا چاہتے کہ یہاں ٹھنڈ پڑ رہی ہے، لاہور میں بھی کافی دھند ہے بلکہ اسموگ ہے، یہاں بارش بھی ہو رہی ہے، موسم ٹھیک ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہر کسی کا حق ہے کہ وہ جہاں جانا چاہے، درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کر کے ساتھ قانونی نتائج بھی لکھ دیتے ہیں، جو بھی قانونی نتائج ہوں گے وہ پھر لاہور ہائی کورٹ بھی دیکھ لے گا۔عدالت نے عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست پر فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی۔