پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت کی ترجیحات عمران خان اور ان کی جماعت کو نیچا دکھانا ہے: شاہ محمود قریشی

لاہور(پی پی آ ئی)تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ’جو آج فواد کے ساتھ ہوا کل کسی اور کے ساتھ ہو سکتا ہے۔ حکومت کی ترجیحات عمران خان اور ان کی جماعت کو نیچا دکھانا ہے۔ملتان میں پریس کانفرنس میں شاہ محمود نے کہا ہے کہ ’نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی تقرری پر ہمیں سنجیدہ تحفظات ہیں۔الیکشن کمیشن کو نگران وزیر اعلی کی تقرری کے خلاف اپنے تحفظات ریکارڈ کروائے،ان کے مقرر ہونے کے 24 گھنٹے کے اندر جو حالات ہوئے وہ سب کے سامنے ہیں۔شاہ محمود قریشی کے مطابق ’پنجاب کے نگران وزیر اعلی کے لیے ہم نے کوشش کی کہ ایسا نام دیں جو پی ڈی ایم کے لیے قابل قبول ہو۔ شفاف انتخابات پی ڈی ایم کو وارا نہیں کھاتے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ’اب جو نئی تعیناتیاں ہوں گی اس سے اپنے من پسند نتائج حاصل کیے جا سکیں گے۔ ان اقدامات سے پورے انتخابات کے جمہوری عمل متاثر ہو گا۔