خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایک ماہ میں ادویات کی قیمتوں میں ساڑھے 13 فیصد اضافہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے صحت کا شعبہ بھی بری طرح متاثر، دسمبر 2022 میں ادویات اور طبی سہولیات ساڑھے 13 فیصد مہنگی ہوئیں، دسمبر میں ادویات اور خام مال کی قیمتوں میں 15 اعشاریہ 40 فیصد اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں طبی آلات کی قیمتوں میں 6 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا، دسمبر میں ڈاکٹروں کی فیس میں 15 فیصد، دانتوں سے متعلق علاج 13 اعشاریہ 59 فیصد، میڈیکل ٹیسٹس 16 اعشاریہ 40 فیصد اور ہسپتالوں کی فیس میں ساڑھے 6 فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اس حوالے سے معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کو ادویات کے لئے خام اور طبی آلات کی درآمدات میں آسانی اور ٹیکسوں میں کمی سے ان کی قیمتوں میں کمی لانا ضروری ہے۔