پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عدالت نے سابق صدر کیخلاف ایک اور ریفرنس نیب کوواپس کردیا

اسلام آباد(پی پی آ ئی)احتساب عدالت نے آصف زرداری ودیگر کیخلاف پارک لین ریفرنس پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے سابق صدر کیخلاف ایک اور ریفرنس نیب کوواپس کردیا۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق نیب کورٹ اسلام آبادمیں آصف زرداری سمیت دیگر کیخلاف پارک لین ریفرنس میں ترمیمی ایکٹ2022 کے تحت دائرہ اختیار سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،فاروق نائیک نے کہاکہ ترمیمی ایکٹ کے بعد پارک لین ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا،عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ احتساب عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پارک لین ریفرنس نیب کوواپس بھجوا دیا، عدالت نے سماعت کا دائرہ اختیار نہ ہونے پر ریفرنس واپس بھیج دیا۔یاد رہے اس سے پہلے آصف زرداری کیخلاف 2 ریفرنس نیب کو واپس بھیجے جا چکے ہیں۔