اسلام آ باد(پی پی آ ئی)قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے سی ڈی اے کو مستعفی پی ٹی آئی ارکان سے لاجزخالی کرانے کے لیے خط لکھ دیا۔پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ارکان سے لاجزخالی کرانے کے لیے متحرک ہوگیا ہے۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے سی ڈی اے کو خط لکھ دیا ہے جس میں مستعفی پی ٹی آئی ارکان سے لاجز خالی کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان کورہائش گاہیں خالی کرانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دیدی گئی ہے، اور پارلیمنٹ لاجز میں مستعفی ارکان کو بقایاجات کی فوری ادائیگی کیلئے نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Next Post
عدالت نے سابق صدر کیخلاف ایک اور ریفرنس نیب کوواپس کردیا
Wed Jan 25 , 2023
اسلام آباد(پی پی آ ئی)احتساب عدالت نے آصف زرداری ودیگر کیخلاف پارک لین ریفرنس پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے سابق صدر کیخلاف ایک اور ریفرنس نیب کوواپس کردیا۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق نیب کورٹ اسلام آبادمیں آصف زرداری سمیت دیگر کیخلاف پارک لین ریفرنس میں ترمیمی ایکٹ2022 کے تحت […]
