ایشیا کپ میں ناقص فیلڈنگ کا مظا ہرہ ، 40کیچ ڈراپ

ڈھاکا: بنگلہ دیش میں جاری ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں تمام ٹیموں کی فیلڈنگ ناقص رہی۔ ایونٹ میں اب تک کھیلے گئے آٹھ میچز میں تمام ٹیمیں چالیس کیچز ڈراپ کرچکی ہیں۔ سری لنکا نی فیلڈنگ کے شعبے میں دیگرٹیموں کی نسبت قدرے بہترکارکردگی دکھائی ہے ۔ افغانستان اورعالمی چیمپئین بھارت کی فیلڈنگ انتہائی غیرمعیاری رہی اوردونوں ٹیمیں کیچزڈراپ کرنے میں بھی سرفہرست ہیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں افغان فیلڈرز نے ناصرحسین کا کیچ چار مرتبہ ڈراپ کردیا۔ بھارتی وکٹ کیپر دنیش کارتک نے سری لنکا کے خلاف میچ کے اہم موڑ پر کمارسنگاکارا کا اسٹمپ مس کیا جس کے بعد سنگاکارا نے نہ صرف سنچری اسکور کی بلکہ اپنی ٹیم کواہم کامیابی بھی دلوائی۔ افغانستان نے پاکستان کے خلاف میچ میں چھ بیٹسمین ایک سو سترہ رنز پر آﺅٹ کردئیے لیکن افغان فیلڈر نے اٹھائیس کے انفرادی اسکور پر عمر اکمل کا کیچ ڈراپ کیا جس کے بعد عمراکمل نے نہ صرف سنچری اسکور کر ڈالی بلکہ ٹیم کوفائٹنگ ٹوٹل تک پہنچنے میں بھی مدد دی۔ پاک بنگلہ دیش میچ کے پہلے ہی اوور میں احمدشہزاد نے امرالقیس کا کیچ ڈراپ کیا، بنگلہ دیشی اوپنرز نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور انسٹھ رنز اسکور کر ڈالے۔ اسی میچ کے آخری لمحات میں بنگلہ دیشی کپتان مشفق الرحیم نے شاہد آفریدی کا کیچ بھی ڈراپ کیا۔

Latest from Blog