پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان نہ ٹوٹ سکتا ہے، نہ ہی دیوالیہ ہوسکتا ہے: سراج الحق

لاہور(پی پی آئی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کو قرض فری پاکستان بنا سکتے ہیں، ہمارے پاس 65 فیصد باصلاحیت نوجوان ہیں، پاکستان نہ ٹوٹ سکتا ہے، نہ ہی دیوالیہ ہوسکتا ہے۔اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک دینی جماعت ہے، ہم نے مشکل میں مسلمانوں سمیت غیر مسلموں کی بھی مدد کی، زراعت کے حوالے سے ہم خصوصی چینل بنائیں گے، تعلیم پاکستان میں مفت ہوگی، صحت کی سہولیات ریاست کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں کے لئے سیٹیں مخصوص کریں گے، ملک میں یتیم اور معذوروں کی کفالت کا کوئی انتظام نہیں ہے، ہم نے خیبرپختونخوا کو ایک قرض فری صوبہ بنایا تھا، آج وہ صوبہ ایک ہزار ارب کا مقروض ہے، ہم پاکستان کو قرض فری پاکستان بنا سکتے ہیں، ہمیں سودی نظام کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس 65 فیصد باصلاحیت نوجوان ہیں، کالام، مدین، مری،مالم جبہ کی صورت میں دنیا کا حسن موجود ہے، ہمارے پاس کوئلے اور سونے کے ذخائر ہیں، ہمارے پاس دنیا بھر میں اوورسیز پاکستانیوں کی شکل میں لاکھوں سفیر موجود ہیں، پاکستان نہ ٹوٹ سکتا ہے، نہ ہی دیوالیہ ہوسکتا ہے۔