پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کی زمان پارک لاہور رہائش گاہ کی سیکیورٹی کا ازسر نو جائزہ لینے کا فیصلہ

لاہور(پی پی آ ئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ پر 600 سے زائد اہلکار تعینات ہیں، اور اب نگران حکومت نے ان کی سیکیورٹی کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرا ئع کے مطابق پنجاب میں نگران حکومت آنے کے بعد اب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ پرتعینات سیکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔عمران خان کی رہائش گاہ پرتعینات سیکیورٹی اضافی ہے یا ناکافی ہے، اس حوالے سے جائزہ لینے کے لیے معاملہ ڈسٹرکٹ و صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی میں جائے گا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ میں 600 سے زائد اہلکار و افسران تعینات ہیں، عمران خان کو کتنی سیکیورٹی ملنی چاہئیے اس کا فیصلہ ڈسٹرکٹ و صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کرے گی۔پولیس نے بتایا کہ انٹیلی جنس کمیٹیوں کے نمائندے عمران خان کو ممکنہ خطرات کی نشاندہی کریں گے، اور ان تھریٹس کے مطابق نفری اور سیکیورٹی وسائل کا فیصلہ کیا جائے گا۔پولیس حکام کا یہ بھی کہا ہے کہ زمان پارک کی تمام سیکیورٹی فوری طور پر واپس نہیں لے سکتے، زمان پارک اورعمران خان کو درپیش خطرات کا جائزہ لے کر سیکیورٹی میں ردوبدل کیا جائے گا۔