مخالف کی تکلیف یاگرفتاری پر خوش ہونا کم ظرفی ہے:خوا جہ سعد رفیق کا فواد چوہدری کی گرفتار ی پر رد عمل

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے فواد چوہدری کی گرفتار ی پر رد عمل دیتے ہو ئے کہا ہے کہ کسی مخالف کی تکلیف یاگرفتاری پر خوش ہونا کم ظرفی ہے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے فواد چوہدری کو مخا طب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن سے معذرت کریں،اپنے الفاظ واپس لیں،ماحول بہتر بنائیں تاکہ مسئلے کا حل نکلے۔ انہوں نے کہا کہ تنقید گالیوں اوردھمکیوں میں فرق جان کر جئیں،سیاستدان سب سنتا سہتا ہے،ریاستی ادارے ایسا نہیں کرسکتے،گالیوں دھمکیوں سے راستہ نہیں ملتا۔

Next Post

عمران خان کی زمان پارک لاہور رہائش گاہ کی سیکیورٹی کا ازسر نو جائزہ لینے کا فیصلہ

Wed Jan 25 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ پر 600 سے زائد اہلکار تعینات ہیں، اور اب نگران حکومت نے ان کی سیکیورٹی کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرا ئع کے مطابق پنجاب میں نگران حکومت آنے کے بعد اب چیئرمین پی ٹی […]