پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کشمیر کسی صورت بھارت کا حصہ نہیں اور نہ کبھی بن سکتا ہے:وزیراعظم آزاد کشمیر

ہندوستان کا مکروہ اور انسانیت کا قاتل چہرہ دنیا کے سامنے بری طرح بے نقاب ہوا ہے
مظفر آ باد/سری نگر(پی پی آ ئی)وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ بھارت کا یوم جمہوریت ہمارے لئے یوم سیاہ ہے، دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریت کے دن دن یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے بھارت کے یوم جمہوریت کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ بھارت دنیا کے سامنے خود کو جمہوری ملک ہونے کا دعویٰ کرتا ہے مگر وہاں اقلیتیں محفوظ نہیں، مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں نے ہر وہ قربانی دی جس کا تصور کرنا ممکن نہیں ہے، تحریک آزادی کشمیر کے لئے کشمیریوں نے اپنی تیسری نسل قربان کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ میں کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کے اپنے ہی کیے وعدے سے مکر رہا ہے، کشمیر کسی صورت بھارت کا حصہ نہیں اور نہ کبھی بن سکتا ہے، کشمیری خود کو پاکستانی سمجھتے ہیں اور تکمیل پاکستان کی مسلسل جنگ لڑ رہے ہیں۔سردارتنویرالیاس نے کہا کہ ہندوستان کا مکروہ اور انسانیت کا قاتل چہرہ دنیا کے سامنے بری طرح بے نقاب ہوا ہے، بھارت نے کشمیر سمیت کئی ریاستوں پر غاصبانہ قبصہ کر رکھا ہے۔