روسی تیل خریدنے پر پابندی نہیں: امریکی دفتر خارجہ کا پاکستان سے متعلق مؤقف

واشنگٹن(پی پی آ ئی)امریکی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان بھی روسی تیل درآمد کر سکتا ہے کیونکہ عالمی سطح پر روسی تیل خریدنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ذرا ئع کے مطابق پاکستان کی جانب سے روسی تیل درآمد کرنے کی کوششوں سے متعلق سوال پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ ’ہم نے جان بوجھ کر روسی تیل پر پابندی نہیں لگائی۔مگر اس پر پرائس کیپ عائد ہے (یعنی اس کی قیمت کی حد طے کی گئی ہے)۔ ہم نے ملکوں کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ اس سے فائدہ اٹھائیں، ان ملکوں کی بھی جنھوں نے قیمت کی حد کے معاہدے پر دستخط نہیں کیے۔ تاکہ کچھ واقعات میں کم قیمت پر تیل خریدا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے واضح طور پر کہا ہے کہ یہ روس میں معاشی سرگرمیاں بڑھانے کا وقت نہیں۔ مگر ہم توانائی کی عالمی منڈی میں وسائل کی اہمیت جانتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ پرائس کیپ اس میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

Next Post

شیخ رشید کی رپورٹر کیساتھ بدتمیزی مریم اورنگزیب کا واقعہ پر اظہار مذمت

Thu Jan 26 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے شیخ رشید کی جانب سے نجی نیوز چینل کے رپورٹر کے ساتھ بدتمیزی کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب ان کے پاس سوال کا جواب […]