کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ٹی 20 ورلڈ کپ، فائنل میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

میلبرن(پی پی آ ئی)آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ فائنل بارش کے سبب متاثر ہونے کا خدشہ ہے،محکمہ موسمیات نے اتوار کو بارش کی پیشگوئی کردی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان 13 سال بعد نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو چکا ہے، لیکن فائنل میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔آسٹریلوی محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو ہونے والے فائنل کے موقع پر 95 فیصد بارش کا امکان ہے جبکہ پیر کو بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔آئی سی سی رولز کے مطابق سیمی فائنل میں بارش ہوئی تو گروپ کی ٹاپ ٹیم فائنل میں چلی جائے گی، فائنل میں بھی بارش ہوتی رہی تو ٹرافی دونوں ٹیمیں اٹھائیں گی۔آئی سی سی نے کہا ہے کہ ان کی پہلی ترجیح میچ کو شیڈولڈ دن پر ہی مکمل کرنا ہے، ٹورنامنٹ قوانین کے مطابق میچ اننگز میں کم از کم 10، 10 اوورز کا کھیل کھیلے جانے پر ہی میچ مکمل تصور کیا جاتا ہے، بارش کی صورت میں میچ ریزرو ڈے پر وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے وہ رکا تھا۔اگر بارش کی وجہ سے کھیل ممکن نہ ہوا تو پھر دونوں فائنلسٹ ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دے دیا جائے گا۔