آسٹریلیا نے ایشز سیریز میں 3-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی

پرتھ: ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے 150 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔کینگروز کو چھ سال بعد ایشز سیریز اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل ہو گیا۔پرتھ میں ہونیوالے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلش ٹیم نے پانچ وکٹ 251 رنز کے ساتھ آخری روز کا کھیل شروع کیا۔بین سٹوکس نے ذمہ دارانہ سنچری سکور کی لیکن بدقسمتی سے ان کے 120 رنز بھی ٹیم کو فتح نہ دلا سکے اور پوری ٹیم 353 رنز پر آوٹ ہو گئی۔میزبان ٹیم نے دوسری اننگز 369 رنز پر ڈیکلئیر کر کے مہمان انگلش ٹیم کو 504 رنز کا پہاڑ ہدف دیا تھا۔ڈیوڈ وارنر اور شین واٹسن نے شاندار سنچریاں سکور کیں۔ڈیوڈ وارنر 112 اور شین واٹسن 103 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے،سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ26 دسمبر کو میلبورن میں شروع ہو گا۔

Next Post

کرکٹ ورلڈ کپ2015کے کوالیفائر کیلئے 10ٹیموںکاا علان

Tue Dec 17 , 2013
دبئی: آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے دس ٹیموں کا اعلان کر دیا۔کوالیفائنگ راونڈ کی فائنلسٹ دو ٹیمیں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2015 میں شرکت کریں گی،کوالیفائرز کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹیموں میں کینیڈا ، ہانگ کانگ ، کینیا ، نیمیبیا ، نیپال ، ہالینڈ ، پاپوا نیو گینی ،سکاٹ لینڈ ، یو اے ای […]