پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں اپنا یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں: کل جماعتی حریت کانفرنس

سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بھارت کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطے جموں وکشمیر میں اپنے نام نہاد یوم جمہوریہ کی تقریبات کے انعقاد کا کوئی حق حاصل نہیں ہے کیوں کہ اس نے کشمیریوں کا پیدائشی حق، حق خود ارادیت طاقت کے بل پر سلب کر رکھا ہے۔کشمیرمیڈیاکے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں سید بشیر اندرابی اور خواجہ فردوس نے سرینگر میں جاری اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ بھارت ہرگز ایک جمہوری ملک نہیں ہے کیوں کہ اس نے طاقت کے بل بوتے پر جموں و کشمیر پر قبضہ کر رکھا ہے۔انہوں نے افسوس کااظہار کیا کہ بھارتی یوم جمہوریت اور یوم آزادی کشمیریوں کے لیے مزید مشکلات کا باعث بنتے ہیں کیونکہ قابض بھارتی فورسز کی طرف سے نام نہاد حفاظتی اقدامات کے نام پر علاقے میں محاصروں، چھاپوں، تلاشیوں او ر بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کیا جا تا ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں غلام محمد خان سوپوری، رافع رسول اور ڈاکٹر مصب نے اپنے بیانات میں مودی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں اپنا یوم جمہوریہ منانے کے لیے پورے جموں و کشمیر کو فوجی محاصرے میں لے رکھا ہے۔غیر قانونی طور پر نظربند حریت رہنما عبدالصمد انقلابی نے ایک بیان میں کہا کہ کشمیری عوام مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیریوں پر مظالم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خود ارادیت دیا جائے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں خادم حسین اور سید سبط شبیر قمی نے سرینگر میں ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ بھارت جمہوری نہیں بلکہ ایک جارح ملک ہے جس نے جموں وکشمیر پر کشمیریوں کی مرضی کے خلاف قبضہ جما رکھا ہے اورآزادی کے مطالبے کی پاداش میں ان پر بے انتہا مظالم ڈھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کی نسل کشی نے بھارتی جمہوریت کو پوری طرح سے بے نقاب کر دیا ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارتی یوم جمہوریہ کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور اس وقت تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے جب تک بھارت کا آخری فوجی کشمیر سے چلا نہیں جاتا۔