اوکاڑہ کے نواح میں کرکٹ میچ کے جھگڑے نے نوجوان کی جان لے لی

اوکاڑہ، 10 مئی (پی پی آئی)  اوکاڑہ کے نواحی علاقے 50 ٹو ایل میں کرکٹ میچ کے دوران ہونے والی لڑائی جھگڑے نے نوجوان عدنان کی جان لے لی۔ پولیس نے ڈی پی او راشد ہدایت کے نوٹس پر کاروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم عبدالرافع کو گرفتار کر لیا۔کرکٹ میچ میں لڑائی کے دوران ملزمان نے کرکٹ بیٹ اور وکٹ کو استعمال کرتے ہوئے عدنان کے سر پر ضربات لگائیں۔ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عدنان موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ تھانہ صدر اوکاڑہ کی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کیا۔ڈی پی او راشد ہدایت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملزم کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ناحق قتل کرنے والے کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور قانون کے تقاضے پورے کرتے ہوئے انصاف فراہم کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بنگلہ گوگیرہ میں بھٹوں اور دیہی مراکز کی چیکنگ، جرمانہ عائد

Sat May 10 , 2025
اوکاڑہ، 10 مئی (پی پی آئی)   اوکاڑہ کے اسسٹنٹ کمشنر رب نواز نے بنگلہ گوگیرہ میں دیہی مراکز مال اور بھٹوں کی چیکنگ کی۔ انہوں نے سرکاری واجبات کی وصولی کے انتظامات کا جائزہ لے کر ریونیو سروسز کی فیسوں کی تفصیلات عوامی آگاہی کے لیے نمایاں کرنے کی ہدایت کی۔ بھٹوں کی چیکنگ کے دوران ایس او پیز کی […]