ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بنگلہ گوگیرہ میں بھٹوں اور دیہی مراکز کی چیکنگ، جرمانہ عائد

اوکاڑہ، 10 مئی (پی پی آئی)   اوکاڑہ کے اسسٹنٹ کمشنر رب نواز نے بنگلہ گوگیرہ میں دیہی مراکز مال اور بھٹوں کی چیکنگ کی۔ انہوں نے سرکاری واجبات کی وصولی کے انتظامات کا جائزہ لے کر ریونیو سروسز کی فیسوں کی تفصیلات عوامی آگاہی کے لیے نمایاں کرنے کی ہدایت کی۔ بھٹوں کی چیکنگ کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک بھٹہ مالک پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر رب نواز نے واضح کیا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق صرف وہی بھٹے کام کر سکیں گے جو ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی آگاہی کے لیے فیسوں کی فلیکسز فوری طور پر آویزاں کی جائیں گی تاکہ سرکاری واجبات کی وصولی میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔