ٹھٹھہ میونسپل کمیٹی کی نااہلی کے باعث شہریوں کو صاف پانی کے حصول میں مشکلات

ٹھٹھہ، 10 مئی (پی پی آئی)  ٹھٹھہ شہر میں میونسپل کمیٹی کی ناکامی کے باعث شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ واٹر سپلائی کے ذریعے ٹھٹھہ کے رہائشیوں کو گٹر کا آلودہ پانی فراہم کیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کے باوجود میونسپل کمیونٹی کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کر رہی۔ صاف پانی کی عدم دستیابی کے باعث عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ڈی سی ٹھٹھہ سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ فوری طور پر اس مسئلے کا نوٹس لیں اور شہریوں کو جلد از جلد صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں۔ عوامی حلقوں کی جانب سے فوری ایکشن کی اپیل کی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو صحت کے مسائل سے بچایا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

افواج پاکستان کی کامیابی تاریخی ہے،بھارتی غرور خاک میں ملا دیا: حاجی محمد حنیف طیب

Sat May 10 , 2025
کراچی،10مئی (پی پی آئی) نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم، ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستانی افواج کی کامیاب جوابی کارروائی کو سراہتے ہوئے اسے تاریخی قرار دیا ہے۔ انہوں نے آپریشن “بْنیان مرصوص” کے ذریعے پاک فوج کی کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ اس نے […]