بارباڈوس: انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میںٹی ٹوئنٹی چمپیئن ویسٹ انڈیز کا ورلڈ کپ کے لیے منتخب ٹیم کو برقرار رکھنے کا فیصلہ، ٹیم میں کیرون پولارڑکو شا مل نہیں کیا گیا ہے ۔ ویسٹ انڈیز نے کھلا ڑیوں کو پریکٹس کی غرض سے ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی حتمی ٹیم کو انگلینڈ کے خلا ف برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ٹیم کی قیادت ڈیرن سمی کر یں گے جبکہ زخمی کیرون پولا رڑ کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے ، کیرون پولارڑ اس سال جنوری میں چیرٹی فٹ بال میچ کھیلتے ہوئے گھنٹے کی انجر ی کا شکا رہوئے تھے ، تاہم ابھی تک صحت یاب نہیں ہو سکے ہیںجبکہ حیرت انگیز طور پر فاسٹ باﺅ لر شیلڈن کنٹرول کو حتمی ٹیم کا حصہ بنا یا گیا ہے، جو ورلڈ کپ سے قبل ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کریں گے۔ پچھلے ورلڈ کپ میں چمپیئن ٹھہرنے والی ویسٹ انڈیزکی ٹیم پچھلے کچھ عرصے سے ناقص کار کر دگی کا مظا ہرہ کر ہی ہے۔ ٹیم میں ڈیرن سمی (کپتان)، سموئیل بدری، ڈیوائن براوو، جونسن چارلس ، شیلڈن کوٹرل ، اینڈرے فلچر ، کرس گیل ، سنیل نرائن ، دینیش رامدین ، روی رام پال ،آنڈرے رسل ، مارلن سموئیلز ، کرشمار سنٹوکی ، لینڈی سیمنز اور ڈیوائن اسمتھ شامل ہیں۔
Next Post
وفاقی حکومت کی جانب سے شمالی وزیر ستا ن کے لیے 10ارب کا پیکج تیار
Thu Mar 6 , 2014
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے شمالی وزیرستان میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے ایک پیکج تیار کر لیا ہے۔ پیکج کو وزیر اعظم ڈیولپمنٹ پیکج برائے شمالی وزیرستان کا نام دیا جائے گا اور اس کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق وفاق اور طالبان کے درمیان اگر مستقل بنیادوں پر سیز فائر ہو جاتا ہے اور وزیرستان […]
