پاک بھارت ہاکی سیریز کے انعقاد کےلئے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن سرگرم

لاہور: پاکستان اور بھارت کے درمیان ہاکی سیریز کے انعقاد کے لئے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن سرگرم ہوگئی ۔باوثوق ذرائع کے مطابق پاک بھارت ہاکی سیریز کی بحالی کے سلسلے میں آئندہ چند روز میں انتہائی اہم پیش رفت متوقع ہے ۔پی ایچ ایف اور ہاکی انڈیا حکام کے درمیان ہونے والے تازہ ترین رابطے میں پی ایچ ایف کے صدر اختر رسول چوہدری نے ہاکی انڈیا کو ایک مرتبہ پھر انڈین ہاکی ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد پر ان کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی جائے گی ۔

Next Post

انگلش پریمیئر لیگ : فٹبال کلب چیلسی نے ایورٹن کو شکست دیدی

Tue Feb 25 , 2014
لندن: انگلش پریمیئر لیگ میں فٹبال کلب چیلسی نے فتوحات کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ایورٹن کو شکست سے دوچار کردیا ۔الیور گیراوڈ کی عمدہ کارکردگی کی بدولت آرسنل نے سندر لینڈ کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیدی ۔ہل سٹی نے کارڈف ،ویسٹ ہیم نے ساﺅتھمپٹن اور مانچسٹر یونائیٹڈ نے کرسٹل پیلس کو ہرادیا ۔ […]