ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

افواج پاکستان کی کامیابی تاریخی ہے،بھارتی غرور خاک میں ملا دیا: حاجی محمد حنیف طیب

کراچی،10مئی (پی پی آئی) نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم، ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستانی افواج کی کامیاب جوابی کارروائی کو سراہتے ہوئے اسے تاریخی قرار دیا ہے۔ انہوں نے آپریشن “بْنیان مرصوص” کے ذریعے پاک فوج کی کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ اس نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا ہے۔حاجی حنیف طیب کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت نے پاکستان کو جوابی کارروائی پر مجبور کیا۔ پاک فوج اور پاک فضائیہ نے کچھ ہی گھنٹوں میں بھارت کے کئی ہوائی اڈوں اور فوجی تنصیبات پر کامیاب آپریشن کر کے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ پر کامل یقین، اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ، اور جذبہ جہاد اللہ کی مدد کو شامل کر دیتے ہیں۔ آپریشن “بْنیان مرصوص” کو قومی اتحاد کی علامت قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنی افواج کے ساتھ بھارتی جارحیت سے نمٹنے کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں۔حاجی محمد حنیف طیب نے زور دیا کہ پاکستان اللہ کا انعام اور اولیاا فیضان ہے، جو قیامت تک قائم رہے گا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سیزفائر کے فیصلے کو خوش آئند اقدام قرار دیا۔