ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گورنر سندھ کا آپریشن بنیان مرصوص پر قوم کے نام پیغام

اسلام آباد، 10 مئی (پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے قوم کے نام آپریشن بنیان المرصوص پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یہ آپریشن عسکری برتری، قومی غیرت اور اتحاد کی علامت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر دشمن کی جارحیت کا مؤثر جواب دے گا۔گورنر سندھ نے مسلح افواج کی کامیاب جوابی کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کو پیغام دیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے بھارتی جنونیت کے بڑھتے خطرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ کے عوام وطن کے دفاع میں اہم کردار ادا کریں گے اور پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی کو انہوں نے فخر کا باعث قرار دیا، جس نے بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کیا۔گورنر سندھ کی ہدایت پر آپریشن “بنیان المرصوص” کی کامیابی کی خوشی میں کراچی اور اسلام آباد میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے، جس سے عوام کا جوش و خروش بڑھا۔اسلام آباد میں ایف پی سی سی آئی میں پریس کانفرنس میں کامران خان ٹیسوری نے پاکستان کی دفاعی طاقت اور بزنس کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے بزنس کمیونٹی کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔کامران خان ٹیسوری نے بتایا کہ پاک افواج نے بھارت کے 7 مئی کے حملے کا بھرپور جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا، مگر خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر آنے پر خراج تحسین پیش کیا۔