جمی نیشم ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے تیسرے کیوی کرکٹر بن گئے

ویلنگٹن: جمی نیشم ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے والے نیوزی لینڈ کے تیسرے بلے باز بن گئے ۔ نیشم نے یہ کارنامہ بھارت کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں سرانجام دیا ۔ 23سالہ بلے باز جمی نیشم نے 137رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 20چوکے شامل ہیں ۔ اس سے قبل کیوی کرکٹرز بروس ٹیلر اور اسکارٹ اسٹائرس یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔

Next Post

پاکستان میں انٹرنیشنل ایونٹ کی نمائندگی میری خواہش ہے : اعصام الحق

Wed Feb 19 , 2014
لاہور: پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق ویتنام میں ڈیوس کپ جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔ لاہور ایئر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ تما م کھیلوں کو پاکستان میں بحال ہونا چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ اپریل کے پہلے ہفتے میں ڈیوس کپ کا دوسرا راﺅنڈ ہوگا جس میں اچھی […]