پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کے خلاف وکلاکا مظاہرہ و احتجاجی ریلی

حیدرآباد (پی پی آئی) سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف حیدرآباد میں وکلا برادری کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکانے سول کورٹ بلڈنگ سے ڈسٹرکٹ کورٹ حیدرآباد تک مارچ کیا اور ڈسٹرکٹ کورٹ کے احاطے میں مظاہرہ کیا گیا مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک پاکستان لائرز فورم کے راہنما سلیمان سروری ایڈوکیٹ نے کہا کہ سویڈن میں ملعون شخص کی جانب سے کی گئی ناپاک جسارت سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے یہ واقعہ عالمی دہشت گردی کے مترادف ہے جو کسی صورت قابل نہیں۔ سینئر وکلا راہنماؤں بلال راجپوت ایڈوکیٹ، عبدالمعید شیخ ایڈوکیٹ اسلم سروری ایڈوکیٹ نے اپنے خطابات میں سویڈن واقعہ کی پر زورمذمت کرتے ہو ئے کہا کہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے عالمی سطح پر موثر اقدامات کرنے ہونگے،مظاہرین میں وکلااور کورٹ اسٹاف کی بڑی تعداد شرکت کی،شرکانے سویڈن کا پرچم بھی نظر آتش کیا۔