ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

توہین عدالت،پرویز الٰہی،عثمان بزدار، حمزہ شہباز کو جواب جمع کرانے کا حکم

لاہور(پی پی آئی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزرائے اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی،عثمان بزدار اور حمزہ شہباز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست میں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سابق ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ افسر ہیلتھ لاہور فیاض احمد کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل پر مالی بدعنوانی پر 88 لاکھ 55 ہزار روپے کا مقدمہ درج ہوا، شریک ملزم ڈاکٹر شاہد اکرم کو محکمے نے بری کردیا گیا۔عدالت نے درخواست گزار کی درخواست پر دادرسی کے لئے سابق وزرائے اعلیٰ پنجاب کو ارسال کی، عدالتی حکم کے باوجود تاحال عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں ہوا، عدالت سابق وزرا اعلیٰ پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کچھ مزید دستاویزات فائنل کے ساتھ لگ کرنے کی اجازت دی جائے۔عدالت نے دستاویزات لف کرنے کی اجازت دیتے ہوئے سابق وزراکو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔