ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نئے مالی سال 2023.24 کے وفاقی بجٹ کا شیڈول جاری

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وزارت خزانہ نے نئے مالی سال 2023.24 کے وفاقی بجٹ کا شیڈول جاری کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا۔وزارت خزانہ کے مطابق تمام بجٹ دستاویزات کو مئی کے آخر تک حتمی شکل دینے کا پلان ہے، بجٹ کا پہلا جائزہ اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے میں منعقد کرنے کی تجویز ہے۔حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں ہوگا، سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اپریل کے چوتھے ہفتے میں بلانے کی تجویز ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق بجٹ اسٹریٹیجی پیپر اپریل کے دوسرے ہفتے میں کابینہ سے منظور کرانے اور بجٹ جائزہ کمیٹی کے اجلاس 22 سے 31 مارچ کے دوران منعقد کرنے کی تجویز ہے، جب کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش ہوگا۔