ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے:ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آ باد(پی پی آئی)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، معصوم کشمیریوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں جنوری 1990 میں درجنوں بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا گیا، پاکستان تمام کشمیری شہداکو سلام پیش کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتا ہے اور ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے چین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عبدالرحمان مکی کے معاملے پر پاکستان اور چین کے مابین کوئی اختلاف نہیں، پاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلقات ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے بریفنگ میں بتایا کہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں بھارتی شہری کے ساتھ مبینہ ہراسگی کے معاملے پر پاکستانی ہائی کمیشن میں معاملے کی تحقیقات کے بعد آگاہ کیا جائے گا، پاکستانی سفارت خانوں میں تمام سائلین کے ساتھ بہت پیشہ ورانہ رویہ اپنایا جاتا ہے۔