ریاض (پی پی آئی) سعودی مجلس شوریٰ کے ماتحت پاک سعودی فرینڈ شپ کمیٹی کے وفد نے ریاض میں پاکستان کے سفیر امیر خرم راٹھور سے ملاقات کی ہے، دونوں ممالک کے گہرے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق دارالحکومت ریاض میں خالد البواردی کی قیادت میں پاکستانی سفیر امیر خرم راٹھور سے ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات کی اہمیت اور دونوں ملکوں کے گہرے تاریخی تعلقات کا خاص طور پر تذکرہ کیا گیا. ملاقات میں کہا گیا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے قائدین مختلف شعبوں میں ہر سطح پر مستقل یکجہتی اور رابطے رکھنے کے خواہشمند ہیں. فریقین نے سعودی مجلس شوریٰ اور پاکستانی پارلیمنٹ کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ اور استحکام کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا اور مشترکہ پارلیمانی کمیٹیوں کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا.
Next Post
یوم فاروق اعظم کمیٹی کل ملک بھر میں یوم عظمت قرآن منائے گی
Wed Jan 25 , 2023
مسلم امہ صفوں میں اتحاد پیدا کرے، عطاء الرحمٰن خان/طفیل احمد خان کراچی (پی پی آئی)یوم فاروق اعظم کمیٹی پاکستان کے تحت جمعۃ المبارک کو ملک بھر میں یوم عظمت قرآن منایا جائے گا، کمیٹی کے سربراہ عطاء الرحمٰن خان اورطفیل احمد خان نے موجودہ صورت حال پر شدید تشویش […]
