کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آل پاکستان اللہ وسایا بھٹی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ میں نیاز کلب حیدر آباد فتح یاب

حیدر آباد (پی پی آئی) سروری کلب حیدر آباد کے زیر اہتمام 30واں آل پاکستان اللہ وسایا بھٹی، ابراہیم پٹھان،جاوید اقبال جونیجو میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ،حسین آباد، حیدر آباد میں منعقد ہوا۔جس میں پاکستان بھرکی 70 ٹیموں نے شرکت کی،پی پی آئی کے مطابق ٹورنامنٹ کے پہلے کواٹر فائنل میں العثمان کلب نے عباس منڈ کلب چکوال کو 2-1سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔دوسرا کواٹر فائنل میں سروری کلب حیدر ا?با دنے قاضی کلب ٹھہڑی کلب کو ہرا کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔تیسرے کواٹر فائنل نیاز کلب حیدر اور عرفان کلب لونی کے درمیان کھیلا گیا جو نیاز کلب نے جیت لیا۔چوتھا کواٹر فائنل احمد تھیبہ کلب ٹنڈ وآلہ یار اور ذولفقا ر کلب پنو عاقل کے در میان کھیلا گیا جو احمد تھیبہ کلب نے جیت لیا۔اس طرح پہلا سیمی فائنل العثمان کلب لاہور اور احمد تھیبہ کلب کے درمیان کھیلا گیا جو احمد تھیبہ کلب نے جیت کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔دوسرا سیمی فائنل سروری کلب اور نیاز کلب حیدر آباد کے درمیان کھیلا گیا جو نیاز کلب حیدر آباد نے 2-1سے جیت کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔فائنل احمد تھیبہ کلب ٹنڈوالہ یار اور نیاز کلب حیدرآباد کے مابین کھیلا گیا جس میں نیاز کلب حیدرآباد نے 2-1سے میچ جیت لیا اور فائنل ٹرافی حاصل کی۔احمد کلب کی جانب سے حافظ مختار،اعجاز قریش،عباس جویا کی جانب سے عمدہ کھیل کا مظاہرہ جبکہ نیاز کلب کی جانب سے صدام حسین،قیصر بھٹی،اسرار کیانی اور محبوب سولنگی کی جانب سے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا گیا۔محبوب سولنگی کو ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا اور ٹرافی دی گئی۔فائنل کے مہمان خصوصی ا?غا سہیل پٹھان صدر پاکستان شوٹنگ بال فیڈریشن تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔