کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان میں غیرصحت بخش چکنا ئی سے امراض قلب کی اموات میں اضافہ عوام بھی بسکٹ، مکھن، مارجرین،پاپ کارن، فروزن پیزا، سموسے استعمال نہ کریں پاکستانیوں کی صحت کے تحفظ کیلئے ڈبلیو ایچ او کی ہدایات پر عمل کیا جائے:پی ایم اے

کراچی (پی پی آئی) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ڈبلیو ایچ او کی حالیہ رپورٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی عوام کی صحت کے تحفظ کیلئے ڈبلیو ایچ او کی ہدایات کے مطابق ٹرانس فیٹ کے خاتمے کیلئے بہترین طرز عمل کی پالیسی پر عمل درآمد کیا جائے۔،پی پی آئی کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فی الحال، پاکستان ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں غیرصحت بخش چکنا ئی کی وجہ سے دل کے امراض سے ہونے والی اموات کا تخمینہ سب سے زیادہ ہے اور پاکستان نے اس کے خاتمے کے لیے ڈبلیو ایچ او کی دی گی ہدایات پرمبنی بہترین طرز عمل کی پالیسی نہیں اپنائی ہے۔ڈبلیو ایچ او نے سب سے پہلے 2018 میں صنعتی طور پر پیدا ہونے والی ٹرانس فیٹ کے عالمی خاتمے کا مطالبہ کیا تھا – جس کے خاتمے کا ہدف 2023 کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔پی ایم اے لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیتی ہے کہ وہ ٹرانس فیٹ فوڈز کا استعمال نہ کریں جس میں تجارتی طورپر پیک کی گئی اشیا، جیسے کیک،بسکٹ نیز مکھن، مارجرین، سپریڈ اسکے علاوہ پاپ کارن، فروزن پیزا، رول، سموسے،، فرائیڈ فوڈ بشمول فرنچ فرائز، ڈونٹس اور تلی ہوئی چکن، کافی کریمر وغیرہ شامل ہیں۔