کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آئی ایم ایف کے دباؤ پر پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا خدشہ ٹرانسپورٹیشن میں اضافہ سے اشیائے صرف مزید مہنگی ہو جائیں گی

کراچی (پی پی آئی)آئی ایم ایف کے مطالبے پر پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت اگرآئی ایم ایف کے مطالبے پر پیٹرول پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرتی ہے تو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 251 روپے 32 پیسے ہوجائے گی۔پی پی آئی کے مطابق ڈیزل پر لیوی 50 روپے اور سیلز ٹیکس 17 فیصد کرنے سے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 287 روپے سے زائد ہوجائے گی۔اسی طرح مٹی کے تیل پر بھی لیوی میں اضافہ کیا جائے گا جس کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا ہو کر 254 روپے 46 پیسے فی لیٹر ہو جائے گا۔لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت بھی 246 روپے تک پہنچ جائے گی۔ ڈیزل مہنگا ہونے سے گڈز ٹرانسپورٹیشن کی لاگت میں اضافہ ہوجائے گا جس کے باعث اشیاء کی پیداواری لاگت میں بھی اضافہ ہوگا۔ خوراک کی اشیاء ایک شہر سے دوسرے شہر تک پہنچ کر مزید مہنگی ہو جائیں گی۔اس کے علاوہ مشروبات، سگریٹ اور برآمد کنندگان پر بھی ٹیکس میں اضافہ ہوگا۔ مشروبات اور سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کیا جائے گا۔