جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ

چیف آرگنائزر (ن) لیگ مریم نوازآ ج 3 بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچیں گی
لندن (پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہو گئیں۔جمعہ کے روز قائد مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مریم نواز کو ایون فیلڈ سے الوادع کیا۔مریم نواز کی پرواز براستہ دبئی ہفتہ کی سہ پہر 3 بجے پنجاب کے دارالحکومت لاہور پہنچے گی جبکہ پارٹی قیادت اور کارکنان لاہور ایئرپورٹ پر چیف آرگنائزر کا شاندار استقبال کریں گے۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز کی لندن سے روانگی اور پاکستان پہنچنے کے شیڈول سے آگاہ کیا۔مریم اورنگزیب نے اپنے پیغام میں بتایا کہ ”پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز لندن سے روانہ ہوگئی ہیں“۔انہوں نے مزید بتایا کہ ”مریم نواز صاحبہ 28 جنوری، ہفتے کی سہ پہر 3 بجکر 5 منٹ پر لاہور پہنچیں گی، انشااللہ“۔ مریم نواز کی وطن واپسی کیلئے ن لیگ نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، ہر ایم پی اے اور ایم این اے ایک ہزار کارکنان کو لے کر ائیر پورٹ پہنچے گا۔مریم نواز کی وطن واپسی کے موقع پر شہر کو استقبالیہ بینرز اور پوسٹرز سے سجایاگیا ہے۔وطن واپسی پر مریم نواز لاہور ایئرپورٹ پر کارکنوں اور میڈیا سے گفتگو کریں گی۔ انہیں ریلی کی صورت میں ایئرپورٹ سے جاتی امرا رائیونڈ لے جایا جائے گا، جب کہ راستے میں جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔