کرسچین اسٹڈی سینٹر کے زیر اہتمام سندھ میں کمپوزٹ ہیریٹیج اور امن سازی پر 2 روزہ تربیتی پروگرام منعقد

سندھ بھر میں 25 سے زائد ہیٹ ریلیف کیمپ قائم ،ٹھنڈا پانی، او آر ایس، شربت، اور ابتدائی طبی امداد کا انتظام

بیرونی قرضوں کے مسئلے پر فوری طور پر قومی سیاسی مکالمہ شروع کیا جائے:پی ڈی پی

ڈپلومیسی، سیکورٹی-معرکہ حق میں کامیابی سے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا، سردار مسعود

کراچی کلفٹن غازی مزار کے قریب سے ملنے والی نعش اسپتال منتقل

شہید بینظیر آباد میں پولیس کی چشم پوشی کے باعث منشیات کا دھندا بلا خوف و خطر جاری

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کو نا اہل کرنے، جان سے مارنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے: شیخ رشید

راولپنڈی(پی پی آئی) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو جیل بھیجنے، نا اہل کرنے اور جان سے ختم کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید کہا کہ عمران خان کی موجودگی میں 13 پارٹیاں الیکشن لڑنے کے لئے تیار نہیں، حکومت کی جانب سے 2 باتیں طے کر لی گئی ہیں کہ صوبے کے الیکشن مرکز کے ساتھ ہونگے اورمائنس عمران کروانے کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈالر260 کا، زرمبادلہ کے ذخائر ساڑھے 3ارب تک جا پہنچے ہیں،آئی ایم ایف کھٹائی میں ہے،لال حویلی پر قبضے کا ارادہ کر کے نااہل حکومت حواس باختہ ہوچکی ہے، 5 مرلے کی لال حویلی ہماری ذاتی ملکیت ہے جو دل یزداں میں کانٹے کی طرح کھٹکتی ہے۔2باتیں طے کر لی گئی ہیں کہ صوبے کے الیکشن مرکز کیساتھ ہونگے اورمائینس عمران کروانے کی کوشش کی جائیگی۔